حیدرآباد20 اکتوبر۔ (یواین آئی) تلنگانہ کے حلقہ منوگوڑو کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں پولیس نے آج وزیر پنچایت راج ای دیاکرراو کی گاڑیوں کے قافلہ کی تلاشی لی۔یہ تلاشی پالی میلاچیک پوسٹ پر کی گئی۔پولیس نے تمام گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی۔اس سلسلہ میں پولیس کے ساتھ وزیرموصوف نے تعاون کیا۔ وزیرموصوف کی گاڑیوں کی تلاشی کے بعد پولیس نے اس قافلہ کو جانے کی اجازت دے دی۔پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران تعاون پر وزیرموصوف سے اظہارتشکر کیا۔واضح رہے کہ منوگوڑ ضمنی انتخاب میں دولت کے بے تحاشہ استعمال کے دوران پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے ۔ اب تک کچھ رقومات ضبط بھی کی گئی ہیں۔