پولیس ٹیم پر گاوں والوں کا حملہ

   

ستنا: مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے بروندھا تھانہ علاقہ میں غیرقانونی شراب بنانے کی خبر ملنے پر پہنچی پولیس ٹیم پر گاوں والوں نے حملہ کردیا جس سے ایک خاتون کانسٹبل زخمی ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کبریا گاوں میں پیر کو ہوئے اس واقعہ میں خاتون کانسٹبل مینکا یادو زخمی ہوگئی۔ اس کا یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ اس کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔ ملزمین نے پولیس دستہ پر پبتھراو کیا تھا۔