کیڑے مار دوا کا استعمال کرنے والے شخص کو 2 کلو میٹر تک کندھے پر پہونچایا
حیدرآباد ۔ 29 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : پولیس کانسٹبل کے دلیرانہ کارروائی سے زندگی اور موت کے درمیان کشمکش کرنے والے ایک شخص کو نئی زندگی ملی ۔ پولیس کانسٹبل کے اس انسانی جذبہ کی ہر طرف سے ستائش ہورہی ہے ۔ تفصیلات کے بموجب یہ واقعہ ضلع کریم نگر میں پیش آیا ہے ۔ وینا انکا منڈل میں واقع بھیتگل میں سریش نامی ایک شخص خاندانی جھگڑوں سے دل برداشتہ ہو کر کھیتوں میں جاکر کیڑے مار دوا کا استعمال کرتے ہوئے خود کشی کرنے کی کوشش کی ۔ اس کا علم ہونے پر گاوں والوں نے فوری پولیس کے ڈائیل 100 کو اس کی اطلاع دی ۔ بلیو کوٹس کا کانسٹبل جئے پال اور ہوم گارڈ کے سمپت وہاں پہونچ گئے ۔ تب تک کیڑے مار دوا کا استعمال کرنے والا سریش بے ہوش ہوچکا تھا ۔ پولیس کانسٹبل جئے پال نے فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے مزید وقت ضائع کئے بغیر سریش کو اپنے کندھے پر اٹھا کر تقریبا 2 کلو میٹر تک سفر کرتے ہوئے گاوں میں پہونچا وہاں سے سریش کے گھر والوں کی مدد سے بے ہوش سریش کو ہاسپٹل پہونچایا ۔ بروقت ہاسپٹل منتقل کرنے کی وجہ سے سریش بچ گیا ۔ فی الحال سریش ڈاکٹرس کی نگرانی میں زیر علاج ہے ۔ تاہم پولیس حکام اور مقامی عوام نوجوان کی زندگی بچانے پر کانسٹبل کی ستائش کررہے ہیں ۔۔ 2