پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے کی جانب سے دفن کی گئی خاتون کو تین دن بعد قبر سے زندہ نکالا۔

,

   

نارتھ چین میں پولیس نے ایک شخص پر اپنی ماں پر قاتلانہ حملہ کرنے اور مبینہ طور پر اس کو کسی نامعلوم قبر میں دفن کرنے کا مقدمہ درج کیاہے‘ جہا ں سے تین بعد مدفن عورت کو کیچڑ میں لت پت حالات سے نکالا گیا‘ جس کی حالت خراب ہے مگر وہ زندہ ہے۔

مذکورہ شخص کی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر نے 2مئی کے روز پہیوں والی گاڑی میں اپنی ماں کو لاد کر چلا گایاتھا۔جب وہ تین دن کے بعد بھی واپس نہیں لوٹی‘ پولیس کو جانکاری دی گئی اور مذکورہ شخص کوملک کے جینگ بیان صوبے کے شانکسی میں تحویل میں لے لیاگیا۔

سرکاری میڈیا نے جمعہ کے روز بتایا کہ اس سارے کے معاملے کے باوجود مذکورہ عورت مدد کے لئے پکار رہی تھی۔مذکورہ چین کے روزنامہ اور دیگر اداروں نے اس کیس پر پولیس کے بیان کا حوالہ دیا جو ان لائن دستیاب نہیں ہے

۔مذکورہ صوبے میں ایک پولیس افیسر سے فون پر رابطہ کیاگیاتو انہوں نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیاہے۔ اس شخص کا صرف پہلا نام یان دیاگیاہے۔

مذکورہ خاتون کے جسم کا نصف حصہ مفلوج ہے جس کی وجہہ سے بیٹا 79سالہ ما ں سے بدظن ہوگیاتھا