سی او نے کہاکہ علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور پولیس کی اضافی نفری کو امن امان برقرار رکھنے کے لئے تعینات کیاگیا ہے‘ واقعہ میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے
بھادوحی۔ایک سینئر اہلکار نے کہاکہ راتوں رات غیرقانونی طریقے سے نصب کئے گئے بی آر امبیڈ کر کے ایک مجسمے کو نکالنے کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکاروں پر لوگوں کے ایک گروپ نے پتھر اؤ کیا ہے‘ جس کے نتیجے میں دو جوان زخمی ہوگئے ہیں۔
سرکل افیسر(سی او) بھوبھونیشوار کمار پانڈے نے کہاکہ پولیس نے بھادوحی پولیس اسٹیشن علاقے میں پرتشدد ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے ”ہلکی طاقت“ کااستعمال کیاہے۔
پولیس نے کہاکہ جملہ 11لوگ جس میں تین خواتین شامل ہیں موقع سے گرفتار کئے گئے ہیں۔ پانڈے نے کہاکہ سٹی کوتوالی علاقے کے موشیلت پور گاؤں میں ایک تالاب کے لئے نامزد اراضی پر جمعہ کی رات میں ایک پلیٹ فارم پر امبیڈ کر مجسمہ نصب کردیاگیاتھا۔
سی او نے کہاکہ ایک شکایت موصول ہونے کے بعد سینئر پولیس اور ایڈمنسٹرٹیو موقع پر پہنچے اورمقامی لوگوں سے مجسمہ ہٹانے کو کہا مگر انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیاتھا۔
جب اہلکاروں نے مجسمہ نکالنے کی کوشش کی‘ مذکورہ ہجوم نے پتھراؤ شروع کردیا‘ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔انہوں نے کہاکہ زخمی افراد کو اسپتال لے کر گئے۔
سی او نے کہاکہ علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور پولیس کی اضافی نفری کو امن امان برقرار رکھنے کے لئے تعینات کیاگیا ہے‘ واقعہ میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔ درایں اثناء اہلکاروں نے مجسمہ پولیس اسٹیشن میں رکھ لیا۔