پولیس کی پوچھ تاچھ کے لئے ششانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ پہنچی ان کے گھر

,

   

ششانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈیا متوفی اداکار کے گھر صبح پہنچی تاکہ پولیس سے بات کرسکے

ممبئی۔ ششابت سنگھ راجپوت نے 14جون کے روز خودکشی کے ذریعہ اپنی جان دیدی تھی۔ پچھلے چھ ماہ سے مذکورہ اداکار ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔

ان کی خودکشی کے بعد پولیس نے ششانت کے دوست ریہا چکربورتی او رمہیش شٹی سے بات کی جنہیں انتہائی اقدام اٹھانے سے قبل ششانت نے فون کیاتھا مگر دونوں نے ان کے فون کا جواب نہیں دیاتھا۔

متوفی اداکار کے متعلق ان کی سابق گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈیا سے بھی پولیس نے پوچھ تاچھ کی ہے۔

ششانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈیا متوفی اداکار کے گھر صبح پہنچی تاکہ پولیس سے بات کرسکے

ششانت سنگھ راجپوت کا آخری رسومات ویلی پارلی ممبئی کے شمشان گھاٹ میں 15جون کے روز انجام دئے گئے تھے۔

اداکارہ پرارتھنا بھیری جس نے پاویترا رشتہ میں انکیتا کی بہن کا رول ادا کیاتھا‘ انڈیا ٹوڈے ٹیلی ویثرن سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ ششانت کی خودکشی کی خبر سن کر سکتہ ہوگئی تھیں اور شمشان گھاٹ جانا چاہتی تھیں گر وہ اس حالت میں ششانت کو دیکھ نہیں سکتی ہیں۔

زی ٹی وی کی پاویترا رشتہ کی شوٹنگ کے وقت انکیتا او رششانت کی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ اس شو میں دونوں نے اہم کردار ادا کیاتھا۔

اسکرین پر ناظرین نے ان کی جوڑی کو خوب سراہا اور بہت جلد دونوں ایک دوسرے کے قریب بھی آگئے تھے۔

سال 2016میں علیحدگی سے قبل دونوں کے درمیان چھ سالوں تک تعلقات رہے تھے۔ فی الحال انکیتا کے تعلقات وکی جین کے ساتھ ہیں