پولیس کی ہمت نہیں کہ وزیر کے بیٹے سے پوچھ تاچھ کرے

,

   

یہ گلدستوں والا ریمانڈ ہے: کسان قائد راکیش ٹکیت کا طنز

لکھنو:لکھیم پور کھیری تشدد میں ہلاک کسانوں کی آج ’انتم ارداس‘ تھی جس میں کسانوں کے ساتھ ساتھ مختلف اپوزیشن قائدین و کارکنان کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے بی جے پی حکومت اور پولیس انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ لکھیم پور تشدد کے اہم ملزم آشیش مشرا کی گرفتاری پر طنزیہ انداز میں انھوں نے پولیس سے کئی سوال بھی پوچھے۔راکیش ٹکیت نے انتم ارداس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ممکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کی گرفتاری پر کہا کہ ’’فی الحال ریڈ کارپیٹ گرفتاری ہوئی ہے۔ گلدستوں والا ریمانڈ ہے۔ کسی پولیس افسر کی ہمت نہیں کہ پوچھ تاچھ کرے۔‘‘ ٹکیت نے یہ بھی کہا کہ جب تک اجے مشرا کو وزارتی عہدہ سے ہٹا کر گرفتار نہیں کیا جاتا، کسانوں کی تحریک جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ ’’باپ-بیٹے سے پوچھ تاچھ ہوگی، تبھی لکھیم پور کی سازش کا انکشاف ہوگا۔‘‘