ممبئی۔ کرونا وائرس کی وجہہ سے شہر میں پولیس کے تین جوانوں کی موت کے بعد ممبئی پولیسی نے 55سال سے زائد عمر کے اپنے اہلکاروں سے استفسار کیاہے کہ وہ چھٹی پر چلے جائیں اور اپنے گھروں میں رہیں۔
منگل کے روز ایک رسمی اعلان اس ضمن میں کیاجائے گا‘ سینئر عہدیدار جس کا تعلق محکمہ سے ہے نے یہ جانکاری دی ہے کہ ممبئی پولیس کمشنر نے فیصلہ کیاہے کہ 55سال سے زائد عمر کے پولیس جوانوں سے استفسار کیاجائے گا وہ گھر میں رہیں۔
مذکورہ اقدام اس وقت اٹھایاگیا ہے جو شہر میں پچھلے تین دنوں میں ممبئی پولیس کے تین پولیس جوانوں کی کرونا وائرس وباء سے موت ہوئی ہے۔
ممبئی پولیس کے ایک سینئر افیسر نے نیوز ایجنسی پی ٹی ائی سے کو بتایا ہے کہ”اسی وجہہ سے ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ہمارے پولیس جوانوں او رافسران کی حفاظت کے لئے جو 55سال سے زائد عمر کے ہیں اور جنھیں پہلے سے کچھ امراض لاحق ہیں ان سے کہاگیا ہے کہ وہ چھٹی لے لیں۔ کیونکہ ان کی عمر ایسے پولیس جوانوں کے لئے خطرہ بن رہی ہے۔
لہذا ہم انہیں چھٹی کی منظوری دیتے ہیں“۔ مہارشٹرا بھر میں اب تک کم سے 107پولیس جوان بشمول 20افسران کو کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایاگیا ہے جس میں زیادہ تر کا تعلق ممبئی پولیس سے ہے۔
پیر کے روز ممبئی پولیس کے ایک 57سالہ جوان کی کرونا سے موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ اتوار کے روز ایک 52سالہ پولیس جوان سی او وی ائی ڈی19سے جانبر نہ ہوسکا جبکہ ہفتہ کے روز بھی عالمی وباء سے ممبئی پولیس کے ایک 57سالہ جوان کی موت ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ مہارشٹرا کے محکمہ طبی تعلیم او رڈرگس کے اعداد وشمار کے مطابق سارے ملک میں مہارشٹرا 8590معاملات اور369اموات سے سرفہرست ہے۔