پولینڈ میں ’روسی‘ جاسوسوں کانیٹ ورک بے نقاب

   

وارسا: جاسوسی نیٹ ورک سے منسلک افراد نے پولینڈ میں ان اہم مقامات پر خفیہ کیمرے نصب کیے ہوئے تھے جہاں سے ٹرین کا گزر ہوتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق چھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان کا تعلق پولینڈ کے مشرق میں واقع ایک ملک سے ہے۔پولینڈ کے وزیر دفاع ماریوش بلاسچک نے جمعرات کو ملک میں جاسوسوں کا ایک نیٹ ورک پکڑے جانے کی تصدیق کی، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ روس کیلئے کام کر رہا تھا۔اس نیٹ ورک سے منسلک افراد نے پولینڈ، خصوصاً اس کے جنوبی علاقے پوڈکرپکی میں ان اہم مقامات پر خفیہ کیمرے نصب کیے ہوئے تھے، جہاں سے ٹرین کا گزر ہوتا ہے۔بلاسچک نے سرکاری نشریاتی ادارے پولسکی ریڈیو ون سے بات کرتے ہوئے کہا، “اس پورے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا گیا ہے۔ اس پولش وزیر نے اس پیشرفت کو انٹرنل سکیورٹی ایجنسی کے افسران کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا، “یہ جاسوسوں کا ایک گرہ تھا، ایسے افراد کا گروہ، جو یوکرین پر حملہ کرنے والوں کیلئے معلومات جمع کر رہے تھے۔ بلاسچک نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔