پولیو زدہ بیٹے کو ماںنے گود میںایس ایس سی امتحانی مرکز پہونچایا

   

حیدرآباد 21 مارچ ( یو این آئی ) نرمل میں ایک ماں نے اپنے معذور اور پولیوزدہ بیٹے کو گود میں اٹھاکر دسویںجماعت کے امتحانی مرکز تک پہونچایا ۔ سارنگاپور منڈل کے چنچولی بی سے تعلق رکھنے والا چرن پولیس سے متاثر ہے ۔ اس کے ہاتھ بھی مناسب کام نہیںکرتے ۔ تاہم وہ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش رکھتا ہے ۔ 15 ماں قبل اس کے باپ کی موت ہوگئی ۔ اس کی ماں ہی اس کی دیکھ بھال کرتی ہے اور آج ماں نے اپنے پولیوزدہ بیٹے کو گود میں اٹھاکر امتحانی مرکز تک پہونچایا ۔