پونم پانڈے پر لاک ڈاؤن کے اصولوں کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا

   

ممبئی: ممبئی پولیس کی جانب سے ماڈل پونم پانڈے کے خلاف اتوار کے روز لاک ڈاؤن اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیاہے۔

پولیس نے اس کی کار بھی ضبط کر لی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

میرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن نے رات 8 بجے پونم شوبھناتھ پانڈے کے خلاف نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ممبئی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پولیس نے اس کی کار کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔(ایک پولیس اہلکار نے اس بات کی اطلاع دی ہے)