جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے جھلاس نالہ سے ایک 17سالہ لڑکی کی نعش برآمد کی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے جھلاس نالہ میں جمعے کے روز مقامی لوگوں نے ایک نعش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور نعش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت 17سالہ رسیلہ کوثر دختر منیر حسین ساکن ساجیاں پونچھ کے بطور کی ۔قانونی اور طبی ضوابط پورے کرنے کے بعد نعش وارثین کے حوالے کی گئی ۔