پونے ۔ پونے میونسپل کارپوریشن میں خواجہ سراؤں کو سیکورٹی گارڈز، گرین مارشل کے طور پر بھرتی کی گئی ہے ۔پمپری چنچواڈ میونسپل کارپوریشن (پی سی ایم سی ) میں بطور سیکورٹی گارڈز اور گرین مارشل کے عہدوںپر تقرری کی گئی ہے اور یہ شاید ریاست کا پہلا شہری ادارہ ہے جس نے اس کمیونٹی کے ارکان کو روزگار کا موقع فراہم کیا جنہیں اکثر مساوی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق چند ماہ پہلے تک 23؍سالہ شائنا رائے ، جو کہ ایک ٹرانس وومن ہیںپہلے وہ دکانوں اور ٹریفک سگنلز پر بھیک مانگتی تھی لیکن آج زندگی نے ان کے لیے ایک مثبت موڑ لے لیا ہے جب انہیں پمپری چنچواڈ میونسپل کارپوریشن میں کام مل گیا ہے ۔