31 غیر مجاز مذہبی عمارتوں کے خلاف کارروائی کی تیاری،13 مندر بھی شامل
حیدرآباد ۔11 ۔ جون (سیاست نیوز) ملک کی مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کی عبادتگاہوں کو نشانہ بنانا اور سرکاری طور پر غیر قانونی قرار دے کر منہدم کرنے کی کوششوں پر مسلمانوں میں بے چینی ہے۔ مہاراشٹرا پونے میں 18 مساجد کو میونسپل کارپوریشن کی جانب سے انہدام کی نوٹس دی گئی جن میں پانچ مساجد کو شہید کردیا گیا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب بلدی حکام نے انہدامی کارروائی انجام دی۔ حکام سے چکالی کے کدال واڑی علاقہ میں انہدامی کارروائی پر مقامی افراد اور پولیس کے درمیان جھڑوں کے واقعات پیش آئے۔ حکام نے 11 عمارتوں بشمول مساجد اور ایک مندر کو غیر مجاز قرارداد دے کر منہدم کردیا۔ پولیس پر سنگباری کی گئی اور ہجوم کو منتشر کرنے لاٹھی چارج کیا گیا ۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ۔ پولیس نے تشدد کے معاملہ میں 500 افراد کی نشاندہی کی ۔ رضا اکیڈیمی کا کہنا ہے کہ وہ انہدامی کارروائی روکنے حکام سے ملاقات کریں گے ۔ اسی علاقہ میں بلدی حکام نے ایک ماہ قبل دو مساجد اور دو مندروں کو منہدم کیا تھا۔ پمپری چنچواڑ میونسپل کارپوریشن سے 31 غیر مجاز مذہبی عمارتوں کو اپریل 2025 میں نوٹس جاری کی گئی جن میں 18 مساجد اور 13 مندر شامل ہیں۔ 31 مذہبی عمارتوں میں 15 کو منہدم کیا گیا جن میں 7 مساجد اور 7 مندر شامل ہیں۔ رضا مسجد ٹرسٹ کے صدر نیاز صدیقی نے کہا کہ مساجد کو نوٹس کے خلاف وقف بورڈ سے نمائندی کی ہے۔ وقف بورڈ نے انہدامی کارروائی پر حکم التواء جاری رکھ کر 24 جون کو آئندہ سماعت مقرر کی ہے۔ 1/k