پون کلیان کی جگن موہن ریڈی پر تنقید

   

حیدرآباد 10 جنوری ( این ایس ایس) جناسینا کے سربراہ پون کلیان نے آج کہا کہ وائی ایس آر کانگریس صدر جگن موہن ریڈی نے جو زبان استعمال کی ہے وہ قابل اعتراض ہے اور وہ سیاست میں اس طرح کی زبان کبھی استعمال نہیں کرینگے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے مخالفین کی سیاسی مخالفت کر رہے ہیںشخصی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مثالی سیاست کرنے میں یقین رکھتے ہیں اور ایسی سیاست میں نہیں جو نفرت اور انتقام پر مبنی ہو۔ وہ ضلع کڑپہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ۔