حیدرآباد 22 مئی (سیاست نیوز) جنا سینا پارٹی کے صدر پون کلیان نے نلگنڈہ ضلع کے دورہ کے موقع پر کہاکہ ان کی پارٹی تلنگانہ کے اگلے انتخابات میں 20 فیصد حلقوں میں مقابلہ کرے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ کے ہر حلقہ میں ان کی پارٹی کو چاہنے والے پانچ ہزار تا چھ ہزار لوگ ہیں جو چناؤ نتائج پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔