ماسکو : کریملن کی خارجہ پالیسیوں کے مشیر یوری اْوشاکوف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران صدرپوتین اور ترک صدر اردغان کے درمیان ملاقات میں معیشت سمیت متعدد موضوعات پر بات چیت ہوگی۔ اوشاکوف نے 15 تا 16ستمبر کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے اوزبک شہر سمرقند میں ہونے والے سربراہی اجلاس سے متعلق اخباری صحافیوں سے کہا کہ اجلاس کے دوران صدر پوٹن ترک صدر سے ملاقات کریں گے۔