انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردغان کا کہنا ہیکہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن جوہری پاور پلانٹ کے افتتاح کے لیے ترکیہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردغان نے نجی ترک ٹی وی پر گفتگو کے دوران یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں آئندہ ماہ 27 اپریل کو جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح ہونا ہے۔ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر ممکن ہے کہ روسی صدر پیوٹن ترکیہ آئیں یا پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں آن لائن شرکت کریں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ کا پہلا جوہری پاور پلانٹ روسی کمپنی تعمیر کر رہی ہے۔
پراسرار طور پر ناک سے خون
افریقی علاقہ قرنطینہ میں تبدیل
موغادیشو : افریقی ملک برونڈی کے ایک قصبے کو خطرناک اور نئے قسم کے وائرس نے جکڑ لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بازیرو نامی علاقے میں کچھ لوگوں کی ناک سے خون بہنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس پراسرار وائرس سے اب تک 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق تینوں مریضوں کو اسپتال پہنچنے سے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ناک سے خون آنے لگا تھا، متاثرہ قصبے کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔رپورٹس کیمطابق اس نئی اور نامعلوم بیماری میں بخار، سر درد، چکر آنا اور الٹی جیسی علامات محسوس ہوتی ہیں۔