پوٹن مذاکرات کریں یا پابندیوں کیلئے تیار ہیں: ٹرمپ

   

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی صدر پوٹن ،یوکرین مسئلے پر مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو ممکن ہے روس پر پابندیاں عائد کروں جبکہ چین کے صدر سے بھی کہا ہے کہ یوکرین کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کریں۔ واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر پوٹن کو یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔پوٹن مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو ممکن ہے روس پر پابندیاں عائد کروں۔ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کو یوکرین پر زیادہ اخراجات کرنے چاہئیں ،چین کے صدر سے بھی کہا ہے یوکرین کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کریں۔ امریکی صدر نے کہا کہ چین پر یکم فروری سے 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا سوچ رہے ہیں۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے 500 ارب ڈالر کے اسٹارگیٹ ایآئی پراجکٹ کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اوپن ایآئی، سافٹ بینک، اوریکل ایآئی میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی،اس سے ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کے ٹک ٹاک خریدنیکیلیے میں تیار ہوں، ٹک ٹاک کے مالکان سے میری ملاقات ہوئی ہے، سوچ رہاہوں کسی سے کہہ دوں کہ ٹک ٹاک خریدے اور نصف امریکہ کو دے۔