پوٹین سے ملنے والا ڈاکٹر کورونا پازیٹیو

   

ماسکو : ایک روسی ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے جس نے گدشتہ ہفتے صدر روس ولادیمیر پوٹین سے ملاقات کی تھی اور انہیں ایک دواخانہ کا دورہ کروایا تھا ۔ ڈاکٹر ڈینس پروٹسینکو نے کہا کہ اس کی حالت اچھی ہے ۔ اس نے خود کو اپنے دفتر تک محدود کرلیا ہے ۔ حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ خود صدر پوٹین کے بھی طبی معائنے ہو رہے ہیں اور ان کی صحت ٹھیک ہے ۔