پوپ فرانسس کا انڈونیشیا کا دورہ

   

جکارتہ: پوپ فرانسس منگل کے روزآبادی کے اعتبار سے مسلمانوں کے بڑے ملک انڈونیشیا پہنچ گئے ہیں۔ پوپ فرانسس کا یہ دورہ ایشیا پیسفک ملکوں کے دورے کی ایک کڑی ہے۔ 87 سالہ پوپ کا یہ طویل دورہ ہو گا جس کے دوران وہ چار مختلف ملکوں میں جائیں گے۔وہ اپنے اس لمبے دورے کے سلسلے میں مشرقی تیمور بھی جائیں گے جسے کچھ عرصہ قبل انڈونیشا کو کاٹ کر ایک مسیحی ملک کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔