پوپ فرانسس کا بکنی ماڈل کی تصویر کو لائیک کرنے پر ہنگامہ

   

وٹیکن (اٹلی) سب سے بڑے عیسائی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس
( Pope Francis)
سے وابستہ ایک معاملہ آج کل کافی طول پکڑتا جارہا ہے۔ دراصل پوپ فرانسس نے انسٹاگرام اکاونٹ سے ایک بکنی ماڈل کی تصویر کو لائیک کیا تھا ، جس جب تنازعہ بڑھ گیا تو انسٹاگرام سے اس تصویر اور لائیک کو ہٹا دیا گیا ہے۔پوپ کے انسٹاگرام اکاونٹ سے جس بکنی ماڈل کی تصویر کو لائیک کیا گیا تھا اس کا نام نتالیا گوریبیوٹو ہے۔ انسٹاگرام پر اس کے 20 لاکھ سے زیادہ فالوورس ہیں۔پوپ فرانسس عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا ہیں۔ ان کے انسٹاگرام اکاونٹ سے نتالیا کی تصویر لائیک ہونے کے بعد یہ معاملہ دنیا بھر میں سرخیوں میں چھا گیا تھا۔