وٹیکن: وٹیکن سٹی کے مطابق پوپ فرانسس اس وقت “پیچیدہ طبی حالت” میں ہیں۔ اس حالت کی مناسبت سے ڈاکٹروں کو پوپ کے علاج میں تبدیلی کی ہے اور اب ان کی ‘سانس کی نالی کے انفیکشن’ پر توجہ مرکوز ہے۔پیر کے روز جاری ایک مختصر بیان میں ویٹی کن کا مزید کہنا ہیکہ جب تک ضرورت ہوئی پوپ کا قیام ہسپتال میں ہی رہے گا۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کو آج منگل کے روز ہاسپٹل میں پانچواں دن ہے۔ وہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ سے پھیپھڑے کے انفیکشن میں مبتلا ہیں۔ پوپ کو جمعے کی صبح روم کے جیمیلی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ویٹی کن کے ترجمان میتھیو برونی کے مطابق پوپ کا حوصلہ بلند ہے۔اس سے پہلے ڈاکٹروں نے پوپ کو مکمل آرام کی ہدایت کی تھی۔