ایک ویران گرجا گھر میں پام سنڈے اجتماع کے دوران پوپ فرانسک نے اتوار کے روزنوجوانوں سے کہاکہ وہ کرونا وائرس کی وباء کے دوران دیگر کے خطوط پر اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈالنے سے نہ گھبرائیں۔
عام طور پر ہزاروں سیاحوں کے درمیان باہر جشن منان کے بجائے پوپ نے گرجاگھر کے پادریوں اور ننس اور کم تعداد کی موجودگی میں بات کی‘ اور ان تمام نے ایک دوسرے سے سماجی دوری کا خاص خیال رکھا تھا۔
انہوں نے کہاکہ ”ایسے حقیقی ہیروز کی طرف دیکھیں جو ان دنوں سرخیوں میں ائے ہیں‘ وہ نہ تو مشہور ہیں اور نہ پیسے والے ہیں‘اس کے باوجود انہوں نے خود کو دوسروں کی خدمت کے لئے جھونک دیاہے“۔
مذکورہ پوپ نے مزیدکہاکہ”ان خطوط پر آپ کی زندگی کو لے جانے کی کا اپنے اندر احساس پیدا کریں۔
اپنی زندگی کو گاڈ اور دوسروں کے لئے موسوم کرنے سے نہ گھبرائیں‘ اس کا معاوضہ ملے گا“۔
عیسائی کیلنڈر سے یہ کافی اہم اتوار ہوتا ہے اور اس کے بعد آنے والے اتوار ایسٹر کھلایاجاتا ہے۔