چینائی: تمل ناڈو کے شیوکاسی میں منگل کو پٹاخے بنانے والے دو الگ الگ یونٹوں میں دھماکوں میں کم ازکم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے۔ پولیس نے کہا ہے کہ مرنے والوں میں چھ خواتین ہیں۔دیوالی کے قریب آنے کے ساتھ، شیوکاسی میں پٹاخے کے یونٹ مصروف ہیں اور تیزی سے فروخت ریکارڈ کر رہے ہیں۔ پولیس نے مزید کہا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور کہا کہ وہ متوفی کی شناخت کے لیے کارروائی کررہے ہیں۔ایک ہفتہ قبل شیوکاسی میں پٹاخے کے ایک یونٹ میں ہونے والے دھماکے میں سات لوگوں کی جان چلی گئی تھی اورگزشتہ 15 دنوں میں پٹاخے پھٹنے کے پانچ الگ الگ واقعات میں 30 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ شیوکاسی ہندوستان کی پٹاخے کی راجدھانی کے طور پر جانا جاتا ہے جس کا سالانہ کاروبار تقریباً 6,000 کروڑ روپے ہے۔