نئی دہلی : بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی مانگ میں تیزاضافے کے درمیان دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعرات کوبھی قیمتیں برقرار رہیں۔5 ستمبر کو ان دونون ایندھنوں کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ آج دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا۔ایندھن کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے ۔