پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں صارفین کو 41 ویں روزبھی کوئی راحت نہیں

   

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 41 ویں دن بھی ملک میں ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں۔ ویٹ میں تخفیف کی وجہ سے 2 دسمبر کو قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے ۔آج سنگاپور میں لندن برینٹ کروڈ 1.32 فیصد گھٹ کر 72.75 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا تھا اور یو ایس کروڈ 1.46 فیصد کمی کے ساتھ 69.70 ڈالر فی بیرل پر تھا۔مرکزی حکومت کی طرف سے دیووالی کے موقع پر پٹرول اورڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں ا ن دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی آئی تھی ۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پرویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کیا تھا۔گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 41 ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔