نئی دہلی : ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 50 اور 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ کمپنیوں نے مسلسل تیسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی یہاں پٹرول 99.11 روپے اور ڈیزل 90.42 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے ، جبکہ ہفتہ کو پٹرول کی قیمت 98.61 اور ڈیزل 89.87 تھی۔تیل کمپنیوں نے 137 دن کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ شروع کردیا ۔