مرکزی وزیر نتن گڈکری نے گزشتہ چار دنوں میں ایندھن کی قیمتوں میں تین بار اضافے کا جواز پیش کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور حالات ہندوستانی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر گڈکری نے بھی یہاں ‘اے بی پی نیٹ ورک’ کی ‘آئیڈیاز آف انڈیا’ کانفرنس میں ‘نیا ہندوستان، نیا منشور-سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ سیشن میں کہا کہ، “کبھی کبھی ہندوتوا کی غلط تشریح کی جاتی ہے۔”پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا، “80 فیصد تیل ہندوستان میں درآمد کیا جاتا ہے۔ روس-یوکرین جنگ کے درمیان، بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور ہم اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔