پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کو اضافہ نہیں ہوا

   

نئی دہلی: ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جس کی وجہ سے یکم اپریل کے بعد سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔اس سے پہلے قومی راجدھانی دہلی میں بدھ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔وہیں ممبئی میں گزشتہ روز 84 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 85 پیسے سے بڑھ کر 104.77 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل اور قدرتی گیس کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات نے ملک میں دو فوسل ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔