پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی: عالمی بازار میں تقریباً دو ہفتوں سے خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باوجود جمعرات کو گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.46 فیصد گر کر 88.91 ڈالر فی بیرل پر آ گئی اور یو ایس کروڈ بھی 0.41 فیصد کم ہو کر 81.81 ڈالر فی بیرل رہا۔گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا ۔