نئی دہلی : بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود آج بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 76.10 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 71.59 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔ملک میں 5 ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔