پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی : عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے درمیان ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی مستحکم رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں آخر ہفتہ لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 85.28 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 2.14 فیصد اضافے کے ساتھ 80.07 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔