نئی دہلی : عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے درمیان ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی برقرار رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخر میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.81 فیصد کمی کے ساتھ 84.29 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.06 فیصد گر کر 78.64 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔ملک میں 5 ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے ۔