پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باجود گھریلو سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رکھیں جس سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک بھر میں لگاتار پندرہویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد، اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کر دیا ہے ۔ اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے ۔ اس کا اثر آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر برقرار ہے ۔