پٹرول اور ڈیزل کی قیمتو ں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی : گھریلو بازار میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 31 ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دارالحکومت دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ ( آئی او سی ایل ) کے اسٹیشنوں پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر پر رہی۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔