نئی دہلی : بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود دہلی میں چہارشنبہ کو لگاتار دسویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔خیال رہے 5 ستمبر کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے ۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر رہا۔