پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

   

نئی دہلی : عالمی بازار میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان آج بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں، لندن برینٹ کروڈ ہفتے کے آخر میں 87.63 ڈالر فی بیرل پر اور یوایس کروڈ 1.34 فیصد اضافے کے ساتھ 81.69 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی مستحکم ہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔