پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں چھٹے دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی: گزشتہ چھ دنوں سے مسلسل پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جس کی وجہ سے منگل کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔ وہیں ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔