پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 37ویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی۔ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کے 75 ڈالر فی بیرل سے اوپر بنے رہنے کے باوجود آج مسلسل 37 ویں دن بھی ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دہلی میں گزشتہ دو دسمبر کو وی اے ٹی میں کمی کئے جانے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت تقریباً 8 روپے فی لیٹر کی کم ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔ امریکہ میں گزشتہ رات ہفتہ کے اختتام پر کاروبار بند ہونے پر لندن برینٹ کروڈ 75.15 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 71.96 ڈالر فی بیرل پر رہا ۔