نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کی وجہ سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 53ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔4 دسمبر 2021 کو مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 5 روپے اور ڈیزل پر 10 روپے کی کمی کی تھی جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں۔2 دسمبر کو دہلی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 8 روپے کی کمی کی تھی جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 53 ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔