پٹرول اور ڈیزل کے دام 85ویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی : بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل کی جانب بڑھنے کے باوجود گھریلو سطح پر آج مسلسل 85ویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کے بعد 4 نومبر 2021 کو ایندھن کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی تھی ۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔