نئی دہلی : مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے پیر کو راجیہ سبھا کو بتایا کہ مہاراشٹرا اور کیرالا کے بشمول 9 ریاستوں نے پٹرول اور ڈیزل پر ویاٹ کم نہیں کیا ہے ۔ وزیر پٹرولیم اور قدرتی گیس نے ایوان کو یہ بھی بتایا کہ ایندھن کی قیمتیں کئی ملکوں میں زائد از 50فیصد بڑھ چکی ہے لیکن ہندوستان میں عالمی وباء کے دوران یہ قیمتیں مستحکم رہیں اور صرف 5% کا اضافہ ہوا ۔ بی جے پی رکن کے ایک ضمنی سوال پر وزیر نے کہا کہ آندھراپردیش ، مہاراشٹرا ، تلنگانہ اور کیرالا میں پٹرول کی سب سے زیادہ قیمتیں ہیں ۔ پٹرول اور ڈیزل پر ویاٹ میں کمی کرنا ریاستوں کے اختیار میں ہے لیکن 9 ریاستوں نے ایسا نہیں کیا جس سے عوام پر اضافی بوجھ ہے ۔