پٹرول پمپس بند۔ڈیلیوری بوائے نے گھوڑے پر مطلوبہ سامان پہنچایا

   

حیدرآباد۔3 جنوری (یواین آئی) پٹرول پمپس کے بند ہونے کے سبب شہرحیدرآبادمیں زوماٹو کے ایک ڈیلیوری بوائے نے گھوڑے پرپہنچ کر گاہک تک اس کا آرڈر کیا ہواسامان پہنچایا۔ ایک ایسے وقت جب شہرمیں پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں، اس نوجوان نے جس کی شناخت نہیں ہوسکی، انوکھاقدم اٹھاتے ہوئے گھوڑے پر پہنچ کرمطلوبہ سامان پہنچایا۔اس کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یہ ویڈیو شہرحیدرآباد کے چنچل گوڑہ علاقہ کی ایک ہوٹل کے قریب لیاگیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زوماٹو کا یونیفارم پہنے اس نوجوان کی پیٹھ کے پیچھے زوماٹو کا ایک ڈبہ ہے۔ اوریہ نوجوان مطلوبہ شئے کو پہنچانے کیلئے جارہا ہے ۔یہ 13سکنڈ کامختصرویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٖٹ فارمس پر وائرل ہوگیا۔