پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

   

نئی دہلی ۔22 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں مسلسل چھ دن تک کم ہونے کے بعد آج مستحکم رہیں۔ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 74.82 روپئے لیٹر پر مستحکم رہی جو 28دسمبر 2019کے بعد سب سے نچلی سطح ہے ۔ ڈیزل کی قیمت بھی 68.05 روپئے فی لیٹر پر رہی۔ یہ یکم جنوری کے بعدسب سے نچلی سطح ہے ۔ گزشتہ چھ دن میں پٹرول 88پیسے اور ڈیزل 1.01روپئے سستا ہوا تھا۔کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 77.42 روپئے ، 80.42 روپئے اور 77.73 روپئے فی لیٹر فروخت ہوا۔