پٹرول ڈیزل کی قیمت پانچ ماہ میں کم ترین سطح پر

   

نئی دہلی، 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول۔ڈیزل کے دام اتوار کو مسلسل چوتھے دن کم ہوتے ہوئے تقریباً پانچ ماہ کے کم ترین سطح پر آ گئے ۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول اتوار کو 22 پیسے سستا ہوکر 72.23 روپے فی لیٹر پر آ گیا جو 17 ستمبر 2019 کے بعد سب سے کمترین سطح ہے ۔ یہاں ڈیزل کی قیمت بھی 20 پیسے کم ہوکر 65.23 روپے فی لیٹر رہ گئی۔ یہ گزشتہ سال 12 ستمبر کے بعد سب سے نچلی سطح پر ہے ۔کولکتہ میں پٹرول 21 پیسے سستا ہوکر 74.92 روپے ، ممبئی میں 22 پیسے سستا ہوکر 77.89 روپے اور چنئی میں 23 پیسے سستا ہوکر 75.04 روپے فی لیٹر رہ گیا۔ڈیزل کی قیمت کولکتہ میں 20 پیسے کم ہوکر 67.59 روپے فی لیٹر رہ گئی۔ ممبئی اور چنئی میں ڈیزل 21-21 پیسے سستا ہوا۔ ایک لیٹر ڈیزل آج ممبئی میں 68.36 روپے اور چنئی میں 68.89 روپے کا فروخت ہورہاہے ۔