پٹرول کی قیمت میں دسویں دن بھی اضافہ

,

   

نئی دہلی16جون (سیاست ڈاٹ کام ) عام لوگوں کی جیب پر پٹرول اور ڈیزل کی مہنگائی کا بوجھ بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ تیل تقسیم کار کمپنیوں نے آج مسلسل دسویں دن ان کے داموں میں بڑا اضافہ کیا۔ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کار کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قودہلی میں پٹرول کی قیمت آج 47 پیسے بڑھ کر 76.73 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے جو 17 نومبر 2018 کے بعد کی اونچی سطح ہے ۔ ڈیزل کی قیمت بھی 57 پیسے اضافے کے ساتھ 75.19 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے جو 21 اکتوبر 2018 کے بعد اونچی سطح ہے ۔ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے دام 7 جون ے روزانہ بڑھ رہے ہیں۔