پٹرول 5 پیسے سستا، ڈیزل مہنگا

   

نئی دہلی ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)دہلی سمیت بڑے شہروں میں پٹرول میں مسلسل دو دن کے اضافہ کے بعد منگل کو پانچ پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت پانچ پیسے فی لیٹر بڑھ گئی ۔دہلی میں پٹرول کی قیمت پیر کے روز 72.98 کے مقابلے 72.93 روپے فی لیٹر رہے گی وہیں ڈیزل کی قیمت 66.26 روپے فی لیٹر سے پانچ پیسے بڑھ کر 66.31 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے کہا کہ منگل کو پٹرول کی قیمت پانچ پیسے فی لیٹر کم ہوگئی ۔ وہیں ڈیزل کی قیمت میں پانچ پیسے کا اضافہ درج کیا گیا ۔