پٹریوں کو عبور کرنے کے والی خاتون ہلاک

   

حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گورہ کے بموجب ریلوے پٹریاںعبور کرنے کے دوران ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ سالماں متوطن جڑچرلہ جو موتیا کی بیوی تھی یکم جنوری کو جامعہ عثمانیہ اور آرٹس کالج کے درمیان ریلوے پٹریاں عبور کر رہی تھی کہ اچانک ٹرین کی زد میں آگئی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے خاتون کی نعش کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کرگیا اور ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ۔