پٹلم میںبی آر ایس کی انتخابی مہم کا آغاز

   

پٹلم ۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جکل کے رکن اسمبلی وپیانل اسپیکر ہنمنت شنڈے تیسرے میعاد کیلئے ریاستی وزیر کے چندرا شیکھر راؤ سے بی فارم حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ مستقر بچکنڈہ کے بی آر ایس پارٹی آفس سے انتخابی مہم کا آغاز کیا جس میں بی آر ایس کی جانب سے ترقیاتی کاموں کو انجام دیئے گئے عوام کو واقف کررہے ہیں۔ تیسری میعاد کیلئے ہٹرک کے طور پر بی آر ایس پارٹی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی۔ اس موقع پر بی آر ایس پارٹی قائدین کے علاوہ دیگر عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔